وزیراعظم محمد نواز شریف کو اٹک قلعہ میں جرات مند اور بہادر انسان کے طور پر دیکھا، وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد
وزیراعظم کی جیل کی تکالیف کی بات کی ہے، اگر میری بات کا غلط مطلب لیا گیا ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں، خورشید شاہ
جمعرات 21 جنوری 2016 21:13
اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو اٹک قلعہ میں ایک جرات مند اور بہادر انسان کے طور پر دیکھا، انہوں نے کبھی بزدلی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کے اظہار خیال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف جب تک اٹک قلعہ میں رہے، میں نے انہیں ایک جرات مند اور بہادر انسان پایا ہے۔
انہوں نے کبھی بزدلی کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ وہاں بھی وہ یہی کہتے تھے کہ میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد یہی ہے کہ پاکستان دنیا کا عظیم ملک بن جائے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ میں نے تنقید نہیں کی ہے، میں نے وزیراعظم کی جیل کی تکالیف کی بات کی ہے۔ اگر میری بات کا غلط مطلب لیا گیا ہے تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ میں نے یہ کہا ہے کہ ہم سیاستدان کن کن مصائب کا سامنا کر کے یہاں آئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.