اسکائپ پر شیڈول کال ممکن،کمپنی نے نیا فیچر متعارف کرادیا

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مائیکروسافٹ آفس کی دستاویزات کھولنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے

جمعرات 21 جنوری 2016 22:06

اسکائپ پر شیڈول کال ممکن،کمپنی نے نیا فیچر متعارف کرادیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جنوری۔2016ء)مائیکروسافٹ کے کالنگ میسنجر اسکائپ کی جانب سے صارفین کی آسانی کے لیے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں اور اب اینڈرائیڈ ورڑن کے لیے دو مزید مفید ٹولز سامنے آگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق اب اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے صارفین اپنی اسکائپ ایپ پر کالز کو شیڈول کرسکیں گے۔اس کے لیے آپ کو کسی کانٹیکٹ کا انتخاب کرنا ہوگا جسے آپ کرنا چاہتے ہو جس کے بعد آپ سیٹنگز میں جائیں اور وہاں شیڈول اے کال کے آپشن پر کلک کریں اور اپنے مرضی کے وقت کو چن لیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مائیکروسافٹ آفس کی دستاویزات کھولنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔جیسے اگر چیٹنگ کے دوران آپ کسی آفس دستاویز کا حوالہ دینا چاہتے ہیں تو آپ ان فائلز کا لنک اسکائپ پر دے سکتے ہیں۔پھر اس لنک کے ساتھ موجود فائل کے نام پر ٹیپ کرنے سے وہ کسی مناسب ایپ پر اوپن ہوجائے گی۔اگر آپ کے پاس کوئی سافٹ ویئر نہیں تو آپ کو ہدایات دی جائیں گی کہ اسے دیکھنے کے لیے درکار سافٹ ویئر کو کس طرح انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ان نئے فیچرز کو استعمال کرنے کیلئے آپ کو اینڈرائیڈ پر اسکائپ کے نئے ورڑن کو انسٹال یا اپ ڈیٹ کرنا ہوگا ہوگا جو گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔