جو ولفرائیڈ سونگا میچز کیساتھ لوگوں کے دل بھی جیتنے لگے

جمعرات 21 جنوری 2016 22:11

جو ولفرائیڈ سونگا میچز کیساتھ لوگوں کے دل بھی جیتنے لگے

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار21جنوری- 2016ء) فرنچ ٹینس پلیئر جو ولفرائیڈ سونگا نے میچوں کے ساتھ لوگوں کے دل جیتنا بھی شروع کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ کے دوران انہیں لگا کہ بال گرل کی صحت ٹھیک نہیں جس پر انہوں نے تیسرے سیٹ میں میچ روک کر لڑکی کو ٹینس کورٹ سے باہر بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

ایونٹ منتظمین کے مطابق بال گرل کی طبیعت ٹھیک ہے جو موسم سے متاثر ہوئی تھیں ۔