اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو طلب کرلیا

جمعرات 21 جنوری 2016 22:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو زاتی حیثیت پر طلب کر تے ہوئے سماعت دو فروری تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محمد عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست گزار ڈاکٹر روبینہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اٹھائیس ستمبر دو ہزار چودہ کو ڈاکٹر روبینہ کا لائسنس منسوخ کیا گیا جوکہ غیر قانونی ہے انیس مارچ دو ہزار چودہ کو پی ایم ڈی سی کے اختیارات ختم ہو گئے تھے پی ایم ڈی سی کی کوئی زاتی حیثیت باقی نہیں رہی تھی ۔

میڈیکل لیگل رپورٹ میں کلریکل مسٹیکس کو بنیاد بنا کر خاتون کے لائسنس کو معطل کیا گیا تھا مقامی عدالت نے کریکل مسٹیکس پر اصلاح کر لی تھی۔ مارچ دو ہزار پندرہ سے ڈاکٹر روبینہ کو تنخواہ نہیں ملی۔ پی ایم ڈی سی کیجانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو زاتی حیثیت پر طلب کر کیا سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :