پنجاب حکومت اکاؤنٹس اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹ کی طرح اپ گریڈ کرے

2007 میں دونوں کیڈر سکیل۔11 میں تھے، اب اسسٹنٹ کو سکیل16 دیا گیا،اکاؤنٹ اسسٹنٹس

جمعرات 21 جنوری 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے یکم جنوری 2016ء سے تمام اسسٹنٹ کو سکیل۔16 میں اپ گریڈ کردیا ہے مگر اکاؤنٹس اسسٹنٹ کو ابھی تک اپ گریڈ نہیں کیا گیا حالانکہ ان دونوں کیڈر کی تعلیمی قابلیت بھی تقریباً برابر ہے اور جولائی 2007ء سے پہلے دونوں کیڈر سکیل۔11 میں تھے مگر جولائی 2007ء میں اسسٹنٹ کو سکیل۔

(جاری ہے)

14 میں اور یکم جنوری 2016ء کو سکیل۔16 میں اپ گریڈ کردیاگیا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اکاؤنٹس اسسٹنٹ ابھی تک سکیل۔11 میں ہیں جس سے ان میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔ تمام اکاؤنٹ اسسٹنٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اکاؤنٹس اسسٹنٹ کو بھی یکم جنوری 2016ء سے سکیل۔16 میں اپ گریڈ کیا جائے تاکہ اس کیڈر میں پائی جانے والی ناانصافی،تفریق اور احساس محرومی ختم ہو۔

متعلقہ عنوان :