لاہور، تحر یک انصاف پنجاب کے کارکنوں کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
دہشت گردوں کے خلاف اور سیکورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
جمعرات 21 جنوری 2016 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ‘دہشت گردوں کے خلاف اور سیکورٹی فورسز کے حق میں نعرے بازی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ جمعرات کے روز پارٹی دفتر جو ہر ٹاؤن میں ہونیوالے مظاہر ے میں چوہدری سرورکے علاوہ مر کزی راہنما عند لیب عباس ‘محمد فضیل آصف ‘فیاض احمد بھٹی ‘رانا اعجاز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے اور دہشت گردوں کے خلاف اور شہداء کے حق میں بھی شدید نعرے بازی کی گئی جبکہ باچاخان یونیورسٹی اور دہشت گردی کے دیگر واقعات کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی اور دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی جاری جنگ کی کا میابی کیلئے بھی دعا کی گئی تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے اس موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عملددرآمد کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہو چکی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت دہشت گردوں کو شکست سے نہیں بچا سکتی انکو ہر صورت اپنے انجام کو پہنچا ہو گا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.