ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال کے انتخابات 26جنوری کو منعقد ہوں گے

جمعرات 21 جنوری 2016 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن میو ہسپتال کے انتخابات 26جنوری کو منعقد ہوں گے ۔ میو ہسپتال کے ڈاکٹر انعام اللہ برکی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ہمیشہ کی لیے وائے ڈی اے کی تنظیم سے نکال دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اجمل چوہدری کے مطابق لاہور چیپٹر کے ڈاکٹروں کو اجلاس منعقدہوا کہ جس میں میو ہسپتال کے ملتوی کیے گئے انتخابات کو 26جنوری کوکروانے کا فیصلہ کیا جبکہ میو ہسپتال کے ڈاکٹر انعام اللہ برکی کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ہمیشہ کی لیے وائے ڈی اے کی تنظیم سے نکال دیا گیاہے