نئے سال کے پہلے 20روز ، دہشت گردی کے واقعات میں 80 افراد جاں بحق،120 سے زائد شدید زخمی

خیبر ایجنسی میں کارخانو مارکیٹ چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ،کوئٹہ میں انسداد پولیو سنٹر دھماکے ، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نمایاں رہے، پنجاب میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 21 جنوری 2016 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 جنوری۔2016ء) پاکستان میں سال نو میں جہاں سیکورٹی سے وابستہ اداروں نے نئی حکمت عملی کے تحت سیکورٹی پلان ترتیب دئیے اور سرکاری و دیگر محکموں، عمارات، مارکیٹس اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا وہیں ملک و امن دمشن عناصر کوبیرون ملک سے ملنے والی ہدایت و امداد کا ابھی انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سال 2016 کے ابتدائی 20روز میں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں 80 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ120 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ دہشت گردی کے بڑے واقعات میں باچا خان یونیورسٹی کے چار سدہ کیمپس پر حملہ، خیبر ایجنسی میں کارخانو مارکیٹ کے قریب چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، کوئٹہ میں انسداد پولیو سنٹر کے قریب دھماکے بڑے سانحات میں شمار کئے جاتے ہیں تاہم سنگین جرائم میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نمایاں رہے