پاکستان نے افغان سموں کے سگنل روکنے کے لیے افغان حکومت سے معاہدے کا فیصلہ کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 10:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 22 جنوری۔2015ء) پاکستان نے افغان سموں کے پاکستان میں سگنل روکنے کے لیے افغان حکومت سے معاہدے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت پاکستان نے موقف اختیار کیا ہے کہ افغان سمیں پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو ر ہی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق پاکستان میں افغان موبائل کمپنیوں کی رومنگ بند کر دی گئی ہے لیکن بارڈر کے قریب افغان سرزمین پر لگے ٹاورز کے سگنل پاکستان میں آتے ہیں جس کی وجہ سے افغان سمیں پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں افغان سموں کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے گا جبکہ پاکستانی سموں کو بھی غیر قانونی طور پر افغانستان میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :