سانحہ چارسدہ ،لاہور قلندر نے سوشل میڈیا پراپنا پیج سیاہ کر دیا

جمعہ 22 جنوری 2016 12:22

سانحہ چارسدہ ،لاہور قلندر نے سوشل میڈیا پراپنا پیج سیاہ کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر نے سانحہ چارسدہ یونیورسٹی کے شہداء سے اظہار یک جہتی کے لیئے سوشل میڈیا پر اپنے صفحات کو سیاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہورقلندر نے اپنے مداحوں کے لیئے سوشل میڈیا پر رنگ رنگا صفحات بنائے لیکن سانحہ چارسدہ کے بعد لاہور قلندر کی انتظامیہ نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے صفحات کو سیاہ رنگ دے دیا ہے، لاہور قلندر کے مالک فواد رانا کا کہنا ہے کہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیئے صفحات تین روز تک سیاہ رہیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ لاہور قلندر کی مختلف تعلیمی اداروں میں ہونے والی تقریبات بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔