شوبز ہی اوڑھنا پچھوڑنا ہے،شادی سے پہلے اور بعد میں بھی کام کر رہی ہوں،فلمسٹار ثناء

سوشل میڈیا پر میرے آئٹم سانگ نے دھوم مچائی ہوئی ہے،اداکارہ

جمعہ 22 جنوری 2016 12:34

شوبز ہی اوڑھنا پچھوڑنا ہے،شادی سے پہلے اور بعد میں بھی کام کر رہی ہوں،فلمسٹار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) فلمسٹار ثنا کی فلم ”ہجرت“ کی نمائش فروری تک ملتوی ہوگئی ،جس میں اداکارہ نے ایک آئٹم سانگ عکس بند کروایا تھاجبکہ اس فلم میں مرکزی کرداروں اداکار رابعہ اور اسد زمان نبھائیں گے۔ مذکورہ فلم 21 جنوری کو سینماوٴں میں پیش کی جانی تھی مگر اب معلوم ہوا ہے کہ اس کی نمائش فروری تک کے لیے موخر کردی گئی ہے اور نئی حتمی تاریخ کا اعلان چند دن کر دیاجائے گا۔

اسی حوالے سے فلمسٹار ثناء نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ فلم کی تشہیری مہم کے لیے لاہور،کراچی سمیت دوسرے شہروں اور بیرون ممالک کے لیے ہدایتکار فاروق مینگل نے پوری ٹیم کوتیارکیاہواتھا،جو فی الحال نمائش ملتوی ہونے پر روک دی گئی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بنائی جانے والی اس فلم میں مجھ پر بولڈ سونگ عکس بند ہوا ہے ، جس کے ٹریلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ آئٹم سانگ فلم کی پروموشن میں بھی اہم رول ادا کر رہا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے بتایا کہ ترکی میں نئی فلم ”زہرعشق“ کی شوٹنگ کرکے آئی ہوں۔اس میں ایک گانے کے علاوہ خصوصی کردار نبھا رہی ہوں جو کہانی کا ٹرننگ پوائنٹ ہوگا۔ساحر لودھی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ”راستہ“ میں بھی اہم کر رہی ہوں جس کا پانچ چھ روز کا کام باقی رہ گیا ہے۔

ثنا نے کہا کہ ان کے علاوہ مجھے مزید دو اور فلموں کی آفرز ہیں جن کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔کراچی اور لاہور میں شٹل کاک بنی ہوئی ہوں ، چند روز بعد لاہور آرہی ہوں جہاں چند ایک کمرشل شوٹس کے علاوہ ٹی وی ریکارڈنگز بھی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ثنا نے کہا کہ شوبز ہی اوڑھنا پچھوڑنا ہے،شادی سے پہلے اور بعد میں بھی کام کر رہی ہوں، اس حوالے سے شوہر فخر امام بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔ ذاتی پروڈکشن شروع کرنے کے حوالے سے آپ نے بالکل صحیح سنا ہے ،مرتے دم تک یہی کام کرنا ہے ،مگر بچے چھوٹے ہونے کی وجہ سے موخر کیا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی پروڈکشن میں اداکاری کے ساتھ بطور ہدایتکارہ بھی کام کروں گی ،فلم کے ساتھ ٹی وی ڈرامہ سیریلز اور پروگرامز بھی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :