کراچی : کسٹم حکام کی کارروائی ، ایک مسافر سے 300 موبائل فون بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 12:37

کراچی : کسٹم حکام کی کارروائی ، ایک مسافر سے 300 موبائل فون بر آمد

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : کسٹم حکام نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے ایک مسافر کو گرفتار کیا جس سے 300 کے قریب موبائل فونز بر آمد ہوئے ۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر نے تمام موبائل فونز اپنے جسم سے باندھ رکھے تھے جنہیں قبضے میں لے کر ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم دبئی سے کراچی پہنچا تھا جبکہ اس سے بر آمد کیے گئے موبائل فون لاکھوں روپے مالیت کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :