دنیا بھرسے ملنے والی محبت پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں،شاہ رخ خان

جمعہ 22 جنوری 2016 12:39

دنیا بھرسے ملنے والی محبت پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں،شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان شاندار اداکار ی کے ساتھ ساتھ لاتعداد مداح بنا چکے ہیں اور وہ اپنے مداحوں کے قریب رہنا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب وہ اپنے مداحوں سے رابطے کے لیے ویڈیو لنک کا سہارا لیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان جو اپنی جانداراداکاری کی بدولت بالی ووڈ کے بادشاہ ہونے کے ساتھ ساتھ لاتعداد مداح رکھتے ہیں اور اب مداحوں سے قریب رہنے کے لیے انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے براہ راست بات چیت کا فیصلہ کیا ہے، کنگ خان کے مداح اب انہیں براہ راست مشورے دینے کے علاوہ ان سے سوالات بھی کرسکیں گے۔

اسی حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرسے ملنے والی محبت پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، مداحوں کو محض مداح کہنا کافی نہیں ہے بلکہ میں ہمیشہ ایسا موقع تلاش کرتا ہوں کہ میں بھی انہیں اتنی ہی محبت دے سکوں جتنی مداحوں کی جانب سے مجھے ملتی ہے۔ کنگ خان نے مزید کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس بہترین ذریعہ ہے جہاں وہ اپنے شائقین سے قریب اور مشورے لے سکتے ہیں اس لئے اس لیے میں نے ویڈیو لنک کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ عنوان :