شہریوں کو موسمی فلو سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت

جمعہ 22 جنوری 2016 12:39

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) ماہرین صحت نے کہاہے کہ شہری موسمی فلو سے نہ گھبرائیں اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے خود کو مرض سے دور رکھیں۔محکمہ صحت کے مطابق نزلہ ، ز کام کا وائرس کھانسنے اور چھینکنے سے پھیلتاہے اور ایک کمرے میں مریض اور صحت مند افراد کے اکٹھے رہنے سے بتدریج تمام افراد فلو کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کھانستے اور چھینک کے وقت منہ اور ناک کو رومال سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے ، صابن سے اچھی طزح ہاتھ دھوئے جائیں،آلودہ ہاتھوں سے آنکھوں ، منہ اورناک کو نہ چھوا جائے اور مریض خود بھی احتیاط برتیں ، مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں صحت مند لوگوں سے میل جول کم رکھیں تاکہ بیماری مزید نہ پھیلے ۔ طبی اصولوں پر عمل کرکے ہم نہ صرف خود صحت مند رہ سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔