لوک ورثہ میں پنجابی فلم ”چوڑیاں“ کل پیش کی جائے گی

جمعہ 22 جنوری 2016 12:39

لوک ورثہ میں پنجابی فلم ”چوڑیاں“ کل پیش کی جائے گی

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) لوک ورثہ میں پنجابی فلم ”چوڑیاں“ آج (ہفتہ کو) پیش کی جائے گی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیرٹیج لوک ورثہ میں منڈوا فلم کلب کے تحت ہر ہفتہ کو فلم پیش کی جاتی ہے اور رواں ہفتہ کو یہاں سید نور کی بہترین فلم ”چوڑیاں“ پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سید نور اور صائمہ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ لوک ورثہ فلم کے فروغ کے لئے اقدامات کررہا ہے اور اس ضمن میں یہاں پاکستان کے علاوہ غیر ملکی فلمیں بھی پیش کی جاتی ہیں ۔ چوڑیاں 1998ء میں پیش کی گئی اور اس نے بے پناہ بزنس کیا ۔ فلم کے ہدایتکار سید نور اور پروڈیوسر حاجی فقیر محمد ہیں جبکہ فلم میں معمررانا اور صائمہ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :