سوائن فلو سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی حفا ظتی تدا بیر پر عمل کیا جا ئے، ڈاکٹر جاوید گورایہ

جمعہ 22 جنوری 2016 12:45

سوائن فلو سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی حفا ظتی تدا بیر پر عمل کیا جا ئے، ..

اوکاڑہ۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء)ضلع اوکاڑ ہ میں سوائن فلو کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا تاہم کسی قسم کے خطرے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں سمیت جہاں ڈینگی وارڈز بنائے گئے تھے وہاں پر سوائن فلو کے خطر ے کے تحت مکمل ادویات کے ساتھ ڈاکٹر اورعملہ تعینا ت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاا ظہار ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورایہ نے صحافیوں کو سوائن فلو کے ممکنہ خطرے سے بچاؤ کی تدابیر بتاتے ہوئے کیا۔

انھوں نے بتایا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے ہاتھوں کو ہر وقت دھو کر صاف رکھیں اور منہ پر ماسک ضرور لگائیں کیونکہ یہ بیماری ایک وائرس کی شکل میں دوسرے شخص کو منتقل ہوجاتی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے سوائن فلو سے بچاؤ کیلئے تعلیمی اداروں اور عوامی اجتماعات میں آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے ۔