Live Updates

پورٹ قاسم پر جو بجٹ لگ رہا ہے سیف الرحمان اس میں ملوث ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما اسدعمر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 12:49

پورٹ قاسم پر جو بجٹ لگ رہا ہے سیف الرحمان اس میں ملوث ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میری کی گئی تحقیقات کے مطابق پورٹ قاسم پر جو بجٹ لگایا جا رہا ہے اس میں سیف الرحمان بھی ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے تاحال سیف الرحمان کے ساتھ تعلقات بحال ہیں جبکہ فواد حسن فواد کی براہ راست فون کالز وزیر اعظم ہاﺅس میں سُنی جاتی ہیں جس میں کہا جاتا ہے کہ قوانین گئے بھاڑ میں ہمیں تصدیق کر کے دو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر بنائے گئے پراجیکٹ کو سیف الرحمان کا پراجیکٹ کہا جاتا تھا لیکن حکومت نے اسے ماننے سے نکار کر دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موٹر وے کے پراجیکٹس میں بھی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ہدایات دی گئی تھیں کہ یہ پراجیکٹ سیف الرحمان کو دیا جائے۔ اسد عمر کا کہنا تھا دو، دو لاکھ روپے کی چوریاں ختم ہو کر اب اربوں روپے کے پراجیکٹس پر ہاتھ صاف کیے جا رہے ہیں لیکن حکومت اس سے انکار کرتی آئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :