شراپووا آسٹریلین اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 22 جنوری 2016 12:50

شراپووا آسٹریلین اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء)روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا آسٹریلین اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔شراپووانے ایونٹ کے تیسر مرحلے میں امریکا کی لارین ڈیوس کو شکست دی۔

(جاری ہے)

شراپووا نے کو دوسرے سیٹ میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم روسی ٹینس اسٹار نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے 6-1، 6-7اور 6-0سے کامیابی حاصل کی۔ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں شراپووا کا مقابلہ بارہویں سیڈ سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسک سے ہوگا۔