پاکستانی سپنر دانش کنیریا نے انڈین کرکٹ بورڈ سے مدد مانگ لی بھارتی میڈیا ‘سپنر نے الزام کی تردید کر دی

بھارتی کرکٹ بورڈ سے پابندی ختم کرانے کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی ‘بھارتی میڈیا الزام تراشی بند کرے ‘ دانش کنیرا

جمعہ 22 جنوری 2016 12:52

پاکستانی سپنر دانش کنیریا نے انڈین کرکٹ بورڈ سے مدد مانگ لی بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے تاحیات پابندی کا شکار پاکستانی سپنر دانش کنیریا نے انڈین کرکٹ بورڈ سے مدد مانگی ہے ‘ سپنر نے الزام کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کبھی بھی پاکستان کو نیچا دکھانے کا موقع نہیں جانے دیتا اور اب اس نے پابندی کا شکار پاکستانی سپنر دانش کنیریا پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پابندی ختم کرانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مدد مانگی ہے ‘ دوسری جانب دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ ان کا سب کچھ پاکستان ہے ،انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے پابندی ختم کرانے کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی ‘بھارتی میڈیا الزام تراشی بند کرے ۔

متعلقہ عنوان :