بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا،کرکٹر صالح احمد سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال داخل

جمعہ 22 جنوری 2016 12:53

بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا،کرکٹر صالح احمد سر ..

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) بنگلہ دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا ، صالح احمد شاوون غازی سر پر چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صالح احمد پریکٹس سیشن کے دوران ریٹرن کیچ پکڑنے کی کوشش میں گیند لگنے سے سر کی انجری کا شکار ہوئے ہیں ‘ انہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے تاہم ان کی میگا ایونٹ میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم انڈر 19 ورلڈ کپ میں 27 جنوری کو دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

متعلقہ عنوان :