چائلڈپروٹیکشن بیورو میں شہدائے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

جمعہ 22 جنوری 2016 12:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) چیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر چائلڈپروٹیکشن بیورو میں شہدائے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئر پرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق ،ڈائریکٹر جنرل فاطمہ شیخ ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور دیگر سٹاف کے علاوہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

چیئر پرسن صبا صادق نے معصوم طلبہ پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی اور اسکے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔چارسدہ میں طلبہ اور اساتذہ نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

متعلقہ عنوان :