پاکستان کو اپنی خودمختاری کو مضبوط اور باوقار طریقے سے اُجاگر کرنا ہو گا‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 22 جنوری 2016 12:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے باوجود تذلیل کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قربانیاں بھارت اور امریکہ کو نظر نہیں آ رہی اس کی وجہ خارجہ پالیسی کی کمزور حکمت عملی ہے پاکستان کو اپنی خودمختاری کو مضبوط اور باوقار طریقے سے اُجاگر کرنا ہو گا۔

اگر خارجہ پالیسی مضبوط ہوتی تو امریکہ اور انڈیا پاکستان کو طعنہ و تشنع کا نشانہ نہ بناتے اور کبھی انڈیا پاکستان کو دہشت گردی پر مورد الزام ٹھہراتا ہے تو کبھی امریکی صدر جاتے جاتے خطاب میں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کہہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خارجہ امور کسی کو دینے کو تیار نہیں اور تمام وزارتوں کو گھر تک محدود رکھا ہوا ہے جس کی وجہ ملک کو مسائل کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :