پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کے متعلق آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے ‘ انجینئر یاسر گیلانی

جمعہ 22 جنوری 2016 12:58

لاہو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کو بلدیاتی ادارے ایک آنکھ نہیں بھاتے، سپریم کورٹ کے حکم سے بلدیاتی انتخابات تو کروا لئے گئے ہیں لیکن اختیارات دیتے ہوئے دونوں پارٹیاں لیت و لعل سے کام لے رہی ہیں، پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں کے متعلق آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اس آرڈیننس سے آزاد ممبران کے حق رائے دہی کو غصب کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یو سی 5 کے عہدیداران منور حسین بٹ، ندیم مبشر سندھو، شاہ نواز خان، رانا حامد نواز، خالد فاروق، وقاص، محمد عمران، امان اللہ، محمد ایوب، محمد اسلم، تڑی گجر اور لالہ محبوب کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا آرڈیننس آنے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس سپیشل سیٹوں کے شیڈول کو تبدیل کرنے کے سوا کوئی چارا نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس کو پنجاب حکومت فوراً واپس لے تاکہ شیڈول متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :