پیمرا نے ٹی وی چینلز کو موثر تاخیری نظام (Time Delay Mechanism) لگانے کی ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 13:02

پیمرا نے ٹی وی چینلز کو موثر تاخیری نظام (Time Delay Mechanism) لگانے کی ہدایات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : پیمرا نے ٹی وی چینلز کو موثر تاخیری نظام لگانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطاب ق پیمرا کی جانب سے جاری شدہ ایڈوائزی میں کہا گیا کہ تمام ٹی وی چینلز موثر تاخیری نظام لگائیں، موثر تاخیری نظام لگائے جانے سے بہت سی شکایتوں سے بچا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

پیمرا کا کہنا تھا کہ موثر تاخیری نظام نہ ہونے کے سبب دو روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں ایک غیر اخلاقی لفظ نشر ہوا اگر موثر تاخیری نظام لگا ہوتا تو اس لفظ کو نشر کرنے سے روکا جا سکتا تھا۔

پیمرا نے مزید کہا کہ تمام ٹی وی چینلز اپنےMCRsاور PCRs میں موثر تاخیری نظام نصب کریں تاکہ سمعی اور بصری مواد جو کہ سامعین کی ناگواری اور پیمرا کے قوانین کی خلاف ورزی کا سبب بنے، نشر ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :