شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی عکسبندی شروع

جمعہ 22 جنوری 2016 13:09

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی عکسبندی شروع

ممبئی ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم کی عکسبندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر جو کے گوری شندے کے ساتھ اس فلم کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ فلم کی عکسبندی شروع کر دی ہے اور وہ اس کے لئے نہایت پرجوش ہیں۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ نئے سفر کا آغاز ہو گیا ہے۔اس دوران ممبئی میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ لی گئی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :