نرگس فخری کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کر گئی

جمعہ 22 جنوری 2016 13:09

نرگس فخری کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کر گئی

ممبئی ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نرگس فخری نے 2011ء میں فلم راک سٹار سے بالی وڈ میں قدم رکھا نے ٹوئٹر پر اس سنگل میل کو عبور کرتے ہوئے کہا کہ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 20لاکھ سے تجاوز کر گئی۔انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔اداکارہ سماجی میل جول کی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں سے فلمی اور دیگر مصروفیات کے بارے میں شیئر کرتی رہتی ہیں۔واضح رہے کہ نرگس فخری اپنی نئی فلم ”اظہر“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔