شاہ رخ خان لائیو ویڈیو سروس کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے کے لئے تیار

جمعہ 22 جنوری 2016 13:09

شاہ رخ خان لائیو ویڈیو سروس کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے کے لئے ..

ممبئی ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے لائیو ویڈیو سوشل پلیٹ فارم کے زریعے اپنے مداحوں سے رابطے کا آغاز کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا تجربہ کرنے کے لئے تیارہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران سوالات اور جوابات کا چیسن ہو گا جس میں وہ اپنے مداحوں سے اپنی زندگی اور شوبز دنیا کے دلچسپ تجربات کے بار ے میں شیئر کریں گے۔

شاہ رخ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ کئی سالوں سے دنیا بھر سے انکے مداحوں کی جانب سے محبت اور چاہتوں کا سلسلہ جاری ہے اور وہ ایسے طریقے ڈھونڈتے ہیں جس کے ذریعے وہ انہیں محبت لوٹا سکیں۔انہوں نے کہا کہ لائیو ویڈیو کے ذریعینکا اپنے مداحوں کے ساتھ رابطہ اور بھی گہرا ہو جائے گا۔انہوں نے اپنے مداحوں کو لائیو ویڈیو کے ذریعے رابطے میں رہنے کے لئے بھی مدعو کیا۔

متعلقہ عنوان :