انوشکا شرما نے فلم ”سلطان“ کی عکسبندی میں حصہ لیناشروع کردیا

جمعہ 22 جنوری 2016 13:15

انوشکا شرما نے فلم ”سلطان“ کی عکسبندی میں حصہ لیناشروع کردیا

ممبئی ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی نئی فلم ”سلطان“ کے لئے عکسبندی شروع کردی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے فلم ”سلطان“ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں تاہم یہ قرعہ انوشکا شرما کے نام نکالا اور انہوں نے فلم عکسبندی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی عکسبندی میں حصہ لینے پر بہت پرجوش ہیں۔اداکارہ نے اپنے پہلے دن کی عکسبندی کی تصوریں بھی شئیر کیں ہیں۔ واضح رہے کہ فلم ”سلطان“ کی ہدایات علی عباس ظفر دے رہے ہیں جسمیں سلمان خان،انوشکا شرما اور امیت سدھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے۔مذکورہ فلم عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :