کرن جوہر بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف بیان دینے سے خوفزدہ

جمعہ 22 جنوری 2016 13:20

کرن جوہر بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف بیان دینے سے خوفزدہ

جئے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) معروف بھارتی فلمساز و ہدایتکار کار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بیان دینا آسان نہیں ہے۔ جئے پور فلم فیسٹیول میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہندوستان میں انتہا پسندی جیسے حساس موضوع پر بات کر کے خود کو جیل میں قید ہی سمجھنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے مسائل سے نکل دوسرے مسائل کی طرف توجہ دینے اور انھیں سلجھانے کیلئے ابھی ہمارے ملک کو بہت وقت چاہیے۔

(جاری ہے)

کرن جوہر جنھیں آئے روز مختلف قسم کے مقدمات اور ایف آئی آرکا سامنا رہتا ہے کا کہنا ہے میں کبھی کبھار سوچتا ہوں اپنا نام ایف آئی آر کا بادشاہ رکھ لوں۔ واضح رہے فلمساز کو ہم جنس پرستی اور شادی کے علاوہ ناجائز تعلقات استوار کرنے جیسے موضوعات پر فلمیں بنانے اور مختلف شوز میں ان موضوعات پر کھلے عام گفتگو کرنے کی بنا پر قانون کے رکھوالوں کی جانب سے اکثر اوقات وارننگ دی جاتی ہیں یا کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔یاد رہے کرن جوہر کی ”دوستانہ“ اور ”کبھی الوداع نہ کہنا“ جیسی فلموں کو بڑی حد تک تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا