سات دن میں بجلی کے دو بڑے بریک ڈاﺅن ، ایم ڈی این ٹی ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 13:38

سات دن میں بجلی کے دو بڑے بریک ڈاﺅن ، ایم ڈی این ٹی ڈی سی کو عہدے سے ہٹانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) :این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی ارشد چودھری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت پانی و بجلی کا ناقص کاکردگی پر این ٹی ڈی سی کے آٹھ رُکنی بورڈ کو بھی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لیے سمری تیار کر کے منظوری کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی بورڈ کے چئیر مین وقار زکریا سمیت تمام ملازمین کوفارغ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سات روز میں بجلی کے دو بڑے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے باعث ملک کے بڑے شہروں سمیت متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوبے رہے۔

متعلقہ عنوان :