حکومت جلد پمز میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کردے گی،طارق فضل چوہدری

ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب سمیت خواتین کیمپ پر بھی رواں سال کام شروع کیاجائیگا، سینیٹ میں اظہا ر خیال

جمعہ 22 جنوری 2016 14:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سینٹ کو بتایا کہ پمز میں ٹراما سنٹر نہ ہونے کے باعث مریضوں کو تکلیف کا سامنا ہے ایک ہفتہ میں چار ہزار سے زائد مریض ٹراما سنٹر سے متعلق ہی آتے ہیں حکومت بہت جلد پمز میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کیلئے اقدامات شروع کردے گی ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب سمیت خواتین کیمپ پر بھی رواں سال کام شروع کیاجائیگا ان خیالات کا اظہار توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر جاوید عباسی نے سینٹ میں کہا ہے کہ ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب بنانے کیلئے ایک ارب پچیس کروڑ کا فنڈ منظور ہوا جس پر ستانوے کروڑ خرچ ہوگیا بعد ازاں اسے عدالتی حکم پر روک دیا گیا کہ سٹیزن کلب کو ہسپتال کی صورت میں تبدیل کردیا جائے تین سال گزر گئے کروڑوں روپے خرچ ہوچکے مگر وہ ادھورا پڑا ہے پھر ایک حکم آیا کہ پارک میں کچھ بھی اور تعمیر نہیں ہوسکتا ہے میری استدعا ہے کہ کروڑوں روپے خرچ ہوئے سی ڈی اے نے اگر بغیر اجازت کے خطیر رقم خرچ کی تو پھر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ دو ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے خواتین سٹیزن کلب کو شروع کردیا گیا 2073 میں سٹیزن کلب کو انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا گیا اور اس سال کلب کی تعمیر کا کام مکم ہوجائیگا وزیر مملکت کیڈ نے کہا کہ پمز میں ٹراما سنٹر نہ ہونے پر تشویش ہے ایک ہفتہ میں چار ہزار سے زائد مریض صرف ٹراما سنٹر کے آتے ہیں اور بہت جلد پمز میں ٹراما سنٹر کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جائینگے

متعلقہ عنوان :