سینیٹر فرحت اللہ بابر نے داعش کے حوالے سے پولیس رپورٹ ایوان میں پیش کر دی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ میں لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کیخلاف ایف آئی آر کی کاپی اور داعش کے حوالے سے پولیس رپورٹ ایوان میں پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں لہذا اس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں تو وفاقی وزیر داخلہ فوری ایکشن لیں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے پاس تمام ثبو ت فوری وزارت داخلہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی

متعلقہ عنوان :