خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد :چھ ماہ میں 290 ارب روپے کی بچت ہوئی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں چھ ماہ کے دوران حکومت کو تقریبا 290 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ادارہ شماریات کے جاری اعد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوان 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات اور خام تیل درآمد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

چھ ماہ کے دوران 1 ارب 47 کروڑ ڈالر کا خام تیل ، جبکہ 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی اس طرح حکومت کو چھ ماہ کے دوران تقریبا 290 ارب روپے کی بچت ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق حکومت کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 2 سو ارب 90 کروڑ روپے کی بچت ہوئی جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 4 ارب 17 کروڑ ڈالر کا تیل درآمد کیا گیا۔گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوان 6 ارب 94 کروڑ ڈالر کی تیل درآمد کیا گیا تھاجس سے حکومت کو خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں چھ ماہ کے دوران حکومت کو تقریبا 290 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :