وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ، منوہر پاریکر
پشاور میں یونیورسٹی میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ، صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 22 جنوری 2016 14:23
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکرنے داعش کی طرف سے وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی کو خطرہ ہونے کی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اور نہ ہی وزیر اعظم کوئی خطرہ ہے اس دوران انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوموں کا خون بہانا کوئی بہادری نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کے واقعات اور سانحات سے دہشت گردوں کو کچھ حاصل ہو گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے واضح کیا کہ ملک میں فوجی اور نیوکلیائی تنصیبات کے تحفظ کے لئے خصوصی محافظ دستے تشکیل دیئے جا رہے ہ یں تاکہ ان تنصیبات کو مستقبل میں کوئی خطرہ لاحق نہ رہے ۔(جاری ہے)
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ان دھمکیوں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پاریکر کو نشانے پر رکھا ہے اور اس سلسلے میں انہیں شدید خطرہ ہے منوہر پاریکر نے واضح کر دیا کہ انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی ملک کے وزیر اعظم کی زندگی کو کوئی خطرہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہاکہ جو بھی دھمکی ملی ہے وہ عارضی پوسٹر لیٹر ہے جو پولیس کو ملی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دھمکی آمیز خطوط کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی دی جا سکتی ہے لہذا ان پر کوئی دھیان دینے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بھارت میں آئی ایس آئی ایس کے متوالے نہیں ہیں اور نہ ہی اس طرح کے معاملات کو طول دیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ دھمکیاں آتی رہتی ہیں اور ان پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی ہے ۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ فوج ملک میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں ہر سطح پر کام کیا جا رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.