بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ، گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری ، سری لنکا کو بھی 90رنز سے شکست دیدی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:27

بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ ، گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری ، سری لنکا ..

کوچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جا ری ہے ،گرین شرٹس نے سری لنکا کو 90 رنز سے مات دے دی۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر کوچی میں جاری ایونٹ کے تیسرے میچ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے آٹھ وکٹ پر 214 رنز بنائے ،جواب میں سری لنکن ٹیم صرف 124 رنز ہی بنا پائی،پاکستان نے 90 رنز کی کامیابی کے ساتھ فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا،اس سے پہلے گرین شرٹس نیپال اور بھارت کو بھی شکست دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :