تیسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے انتہائی خراب کاکردگی کا مظاہرہ کیا :شاہد آفریدی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 جنوری 2016 14:29

تیسرے ٹی ٹونٹی میں قومی ٹیم نے انتہائی خراب کاکردگی کا مظاہرہ کیا :شاہد ..

ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں خراب کاکردگی دکھانے کااعتراف کر لیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم کوملنے والا ٹارگٹ کافی بڑا تھا جس کا لڑکوں نے دباؤ لیا ، اگر پہلے 6اوورز میں 5کھلاڑی آؤٹ ہوجائیں گے تو پھر کیا امید کی جاسکتی ہے ،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اب نزدیک آگیا ہے ، ہمیں مکمل تیاری کے ساتھ ایونٹ کھیلنے جانا ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمار ی باؤلنگ تو ٹھیک جارہی ہے تاہم بیٹنگ میں ہمیں مسائل کاسامنا ہے ۔


تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے مکمل سکور کارڈ کے لیے یہاں کلک کریں ‎