نئی دہلی میں شدید سردی کے باعث 7 افراد ہلاک

جمعہ 22 جنوری 2016 14:30

نئی دہلی میں شدید سردی کے باعث 7 افراد ہلاک

نئی دہلی ۔ 22 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 جنوری۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید سردی کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور اب تک کم سے کم سات افراد شدید سردی کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت چھے اعشاریہ نو ڈگری سیلسیئس ریکارڈ کیا گیا جو رواں موسم سرما کے اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری کم ہے۔

گزشتہ بدھ کو دہلی میں اس موسم کا سب سے ٹھنڈا دن درج کیا گیا تھا۔ دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سردی کے ساتھ ساتھ شدید کہرا بھی ہے جس کی وجہ سے چالیس ریل گاڑیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ دہلی سے اٹھارہ دیگر ریل گاڑیاں تاخیر سے چلیں۔حکام نے سردی سے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :