ججز نظربندی کیس میں سابق صدر مشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور ، مزید سماعت 12فروری تک ملتوی

جمعہ 22 جنوری 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بیماری کا نیا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور میڈیکل سرٹیفکیٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف بیماری کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کا میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،کیس کی مزید سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :