سانحہ چارسدہ کے بعد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

حکومت سکیورٹی بہتر بنانے میں ناکام ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں کاغذی کارروائی کر رہی ہیں‘درخواست کا متن

جمعہ 22 جنوری 2016 15:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) سانحہ چارسدہ کے بعد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ۔ محمد اعظم چوہان ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب ، ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری سکولز کو فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں ناکام ہو چکی ہے ، آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد سانحہ چارسدہ ، سکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں صرف کاغذی کارروائی کر رہی ہیں ۔ طالبعلم ملک کا مستقبل ہیں ، ان کی جان و مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے ، عدالت تعلیمی اداروں میں سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :