حکومتی نجکاری کے نام پر اقدامات آئین اور قومی مفادات کیخلاف ہیں‘ مخدوم احمد محمود
جمعہ 22 جنوری 2016 15:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے منافع بخش قومی اداروں پی آئی اے ،واپڈا کی نجکاری پر سخت ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم پر مسلط پراپرٹی ڈیلروں اور بھتہ خوروں کی ٹیم قومی اداروں کی نجکاری کے نام پر لوٹ سیل لگا کر من پسند افراد کو نوازنے اور اپنی تجوریوں بھرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔
یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کی قیادت میں پیپلز لیبر بیورو سینٹرل پنجاب کے صدر محمد اشرف خان ، جنرل سیکرٹری سید خالد بخاری اور سیکرٹری اطلاعات سلیم مغل سمیت مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی ٹریڈ یونینز سے وابستہ افراد پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومتی نجکاری کے نام پر اقدامات آئین اور قومی مفادات کیخلاف ہیں اس طرح کے فیصلوں سے فیڈریشن کمزور ہوگی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی نجکاری کے معاملے کو حکومت مشترکہ مفادات کونسل میں لیکر جائے زور زبردستی سے فیصلے نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس موخر کر کے آئی ایم ایف کے حکم پر صدارتی آرڈنینس کا اجراء قومی وقار کے منافی ہے انہوں نے محنت کشوں کو یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی ، پی آئی اے ، واپڈا سمیت دیگر اداروں کی نجکاری نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے حکمرانوں نے قومی اداروں کی لوٹ سیل لگا کر من پسند چہیتوں کو نوازنے اور غریب سرکاری ملازمین کو بے روزگار کرنے کی ہٹ دھرمی اپنے منشور کا حصہ بنائی ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال کا عالم یہ ہے کہ پنجاب میں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں دہشتگرد ، قاتل ڈاکو آزاد ہیں اور حکمران چین کی نیند سو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کی بقاء و سلامتی و استحکام کی ضامن اور محنت کش غریب مزدور طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے جس کے قائدین نے ہمیشہ جمہوریت کو پروان چڑھایا اور پارلیمنٹ کے اندر محنت کشوں کے حقوق کی بازیابی کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں گڈ گورننس ایک خواب ہی رہے گا آمریت کی پیداوار قوتیں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں اس موقع پر عبدالقادر شاہین نے کہا کہ قومی اداروں کی فروخت کے مشوروں اور بھاری تنخواہوں و مراعات کے حصول کے علاوہ حکومت کے نااہل وزراء اور مشیروں نے عوام کو کچھ نہیں دیا اگر قومی اداروں کی اونے پونے شریفوں کے چہیتوں کو فروخت جاری رہی تو وہ وقت دور نہیں جب 1970ء کی طرح ملک کے 18 کروڑ عوام جئے بھٹو کا نعرہ لگاتے ہوئے مزدوروں دشمنوں کے برج الٹا دینگے اب عوام دشمن لیڈروں کو نشان عبرت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کے مزدور اور جیالے تیار ہیں پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے صدر محمد اشرف خان نے سرکاری اداروں کی نجکاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو قومی ادارے منافع بخش جا رہے تھے اور حکومت کو وہاں سے اچھی آمدن ہو رہی تھی اس کی بدنظمی دور کرنے کی بجائے وہ ادارے ہی بیچنے کی تیاری کی جا رہی ہے حکومتی وزیروں کی نجکاری کے معاملے پر پھرتیوں اور اپنی متعلقہ تنظیموں سے بھی مشاورت نہ کرنے کی پالیسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت قومی اداروں کی فروخت کسی بیرونی دباؤ یا پھر بھاری کمیشن کے حصول کی خاطر یہ سب کچھ کر رہی ہے جسے ان اداروں کے لاکھوں ملازمین کسی صورت اور قیمت پر قبول نہیں کرینگے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.