Live Updates

عمران خان دوسروں پر الزامات لگا کر اپنا قد چھوٹا کررہے ہیں‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 22 جنوری 2016 15:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں پر الزامات لگا کر اپنا قد چھوٹا کررہے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی خیبرپختون خواہ میں جنگلات اگانے کی مہم ناکام ہوگئی ،وہ روز نئے جنگلات لگانے کا اعلان کرتے ہیں مگر عملی طو رپر ان کی کارکردگی صفر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تیرقیاتی کام تیزی سے ہورہے ہیں اور یہاں کی ترقی پورے ملک میں زیر بحث ہے ہر کوئی پنجاب کی ترقی کی مثالیں دے رہا ہے ،پنجاب میں گزشتہ سال سالوں میں جتنے کام ہوئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ،دنیا بھر کے ادارے پنجاب حکومت پر اعتماد کا اظہارکررہے ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبرپختون خواہ کی ترقی کے لئے کیا اقدامات کئے ہیں ،عوام عمران خان سے ان کی کارکردگی بارے پوچھ رہے ہیں ،تحریک انصاف میں عمران خان کے خلاف باتیں ہورہی ہیں اور کی پالیسی پر تنقید کی جارہی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :