نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ، محمد عامر وکٹیں لینا بھول گئے

جمعہ 22 جنوری 2016 16:00

نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز ، محمد عامر وکٹیں لینا بھول گئے

ویلنگٹن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری- 2016ء) بلند و بانگ دعووں کے ساتھ قومی ٹیم میں واپس لائے جانے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے مایوس کن کھیل نے سلیکٹرز کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ میں اپنی 5سالہ سزا پوری کرنے والے محمد عامر کوسلیکٹرز نے محض چند فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے بعد ہی قومی ٹیم میں سلیکٹ کرلیا ، ان کا کہنا تھا کہ عامر کے آنے سے ٹیم کی باؤلنگ مضبوط ہوگی تاہم دورہ نیوزی لینڈ میں 23سالہ فاسٹ باؤلر نے 3ٹی ٹونٹی میچز میں 11اوورز میں 100رنز دے کر محض 1شکار کیا جس کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت پر سوالیہ نشان اٹھنا شروع ہوگئے ہیں ۔