حکمرانوں کا رویہ جمہو ری کی بجائے ”سکھا شاہی“پر مبنی ہے ‘چوہدری محمدسرور

جمعہ 22 جنوری 2016 16:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا رویہ جمہو ری کی بجائے ”سکھا شاہی“پر مبنی ہے، حکمران پار لیمنٹ کو آئین وقانو ن نہیں ”ریمو ٹ کنٹر ول “سے چلانا چاہتے ہیں،ملک میں کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم لاگوکر نیوالی (ن) لیگ پارلیمنٹ کی بساط لپیٹنے کی کوشش کر رہی ہے،تحر یک انصاف پارلیمنٹ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،آئے روز بجلی کا ”بر یک ڈاؤن “حکمرانوں کی پا لیسوں کی ناکامیوں پر تصد یق مہر ہے،(ن) لیگ کی ناکامیوں اور نااہلیوں کی وجہ سے پورا ملک ”اندھیروں “میں ڈوب رہا ہے ۔

وہ اپنے دفتر میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کے ہمراہ ملاقات کر نیوالے سابق ایم اپی اے مہر محمدسلیم ‘چوہدری احمد سلیم اور رانا آصف توصیف کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے دفد سے گفتگو کررہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا رویہ جمہو ری کی بجائے ”سکھا شاہی“پر مبنی ہے جسکی وجہ سے ملک میں کسی اور سے (ن) لیگ سے خطر ہ ہے اور حکمران پار لیمنٹ کو بھی جمہو ری انداز میں چلانے اور اپوزیشن کی بات کو سننے کی بجائے اپنی من مر ضی کرتی ہے اور ایمنسٹی سکیم لاگوکر نا بھی حکمرانوں کا ایک آمر انہ رویہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے اور ملک میں عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف تبدیلی کی جو جنگ لڑ رہی ہے وہ ضرور کا میاب ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چےئر مین عمران خان نے پارٹی انتخابات کا فیصلہ کر کے اصل میں پارٹی کارکنوں کی امنگوں کی تر جمانی کی ہے اور تحر یک انصاف پارٹی انتخابات سے مزید مضبوط ہوگی اور آنیوالی حکومت کسی اور کی نہیں تحر یک انصاف کی ہوگی ۔