ٹریڈرز فاؤنڈر گروپ جی ٹین کے نو منتخب عہدیداران سے سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی ملاقات، مبارکباد دی

جمعہ 22 جنوری 2016 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 جنوری۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کی قیادت میں مزدور یونین کے عہدیداران میں شامل صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،سردار آصف ،چوہدری زاہد احمد ،چوہدری ظفر ،راجہ نعمان کیانی ،احمد علی شیرازی ،سلیم بھٹی ،وارث دلیپ ،ملک سرفراز ،عباس خان خٹک ،ملک لطیف ،ملک اکمل شہزاد ،محمد شفیق عباسی و دیگر عہدیداران نے ٹریڈرز فاؤنڈر گروپ G-10مرکز کے نو منتخب عہدیداران صدر کامران علی شاہ کاکا خیل ،جنرل سیکرٹری سردار عابد یوسف ودیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ،چوہدری محمد یسیٰن نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والا ہر فرد معاشرے کے لیے قابل احترام ہے اور اسلام آباد کی تاجر برادری کا کردار اس شہر کی خوبصورتی اور دارلحکومت کودنیا کا بہترین دارلخلافہ بنانے میں اہم کردار ہے ،ہم امید کرتے ہیں کہ نو منتخب عہدیداران اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے ذریعے G-10مرکز کی تاجر برادری کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :