ایوان بالا میں اراکین عوام کو درپیش مسائل پر پھٹ پڑے

پولیو ٹیموں پر حملے ہو رہے ہیں حکومت کوئی توجہ نہیں دیتی ،کراچی ائیرپورٹ پر 10ہزار کلو گرام بارود پکڑا گیا ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں بجلی سستی ہوگئی ہے مگر کراچی میں مہنگی کر دی گئی،دینی مدارس اور علماء کرام کو دیوار سے لگایا جارہا ہے یہ صورتحال ملک کیلئے ٹھیک نہیں ،میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈے کے زریعے اسلام کو بدنام کیا گیا۔ ارا کین سینیٹ

جمعہ 22 جنوری 2016 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) ایوان بالا میں اراکین عوام کو درپیش مسائل پر پھٹ پڑے پولیو ٹیموں پر حملے ہو رہے ہیں حکومت کوئی توجہ نہیں دیتی ہے ،کراچی ائیرپورٹ پر 10ہزار کلو گرام بارود پکڑا گیا ہے مگر کسی بھی ذمہ دارکو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ،پٹرول کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں بجلی سستی ہوگئی ہے مگر کراچی میں مہنگی کر دی گئی،دینی مدارس اور علماء کرام کو دیوار سے لگایا جارہا ہے یہ صورتحال ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہے ،میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈے کے زریعے اسلام کو بدنام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان بالا میں سینٹر عتیق شیخ ،سینٹر اعظم سواتی ،سینٹر طاہر مشہدی،سینیٹر بیرسٹر سیف اور سینیٹر سراج الحق نے عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑی تنقید کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینٹر عتیق شیخ نے کہاکہ پولیو ٹیموں پر حملے کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بعض عناصر یہ نہیں چاہتے ہیں کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہواس وقت کم ترقی یافتہ علاقوں میں پولیو کے کیسز زیادہ ہورہے ہیں حکومت اس سلسلے میں اقدامات کرے وزیر مملکت داخلہ بلیغ الرحمن نے کہاکہ جو واقعہ پولیو کے دفتر میں ہوا تھا اس کا مقصد پولیوکے ورکروں اور سٹاف کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بناناتھا انہوں نے کہاکہ ملک میں پولیو کی مہم کو کسی بھی جگہ نشانہ نہیں بنایا گیا ہے اور پورے ملک میں کامیابی سے مہم چلائی گئی ہے انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے بعد بھی پولیو کی ٹیمیں اپنا کام کر تی رہی ہیں سینیٹر اعظم سواتی نے عوامی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ 10ہزار کلو گرام دھماکہ کراچی ائیرپورٹ سے پکڑا گیا تھایہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے یہ کنٹینر کس نے بک کرایا تھا کیا ہمارے حساس ادارے اور وزارت داخلہ ایوان کو صورتحال سے اگاہ کریں گے کہ اس کے اوپر کیا کاروائی ہوئی ہے جس پر وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سردست اس سلسلے میں میرے پاس معلومات نہیں ہیں اگلے اجلاس میں ایوان کو اگاہ کرونگاسینٹر کرنل(ر) طاہر حسین مشہدی نے کہاکہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں کم ہوگئیں مگر کراچی میں بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں اس کے برعکس پورے پاکستان میں بجلی کی قیمتیں تین روپے کم کی گئیں ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی کے عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں دہشت گرد گھوم رہے ہیں مگر کراچی کے شریف شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے اس کے خلاف ایم کیو ایم ایوان سے ٹوکن واک آوٹ کرتی ہے سینیٹر بیرسٹر سیف نے عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ انتہا پسند حلقوں نے پولیو مہم کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے اور عوام میں یہ تاثر پھیلاتے ہیں کہ پولیو کے قطروں سے
مسلمان بچوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل عوام میں پولیو مہم کے حوالے سے اسلامی نکتہ نظر پیش کریں تاکہ منفی تاثر کوزائل کیا جاسکے سینیٹر مولانا عطاالرحمن نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے بعض حصوں پر ہمیں تحفظات ہیں پنجاب میں شیڈول فور کے تحت علماء کرام کو تنگ کیا جارہا ہے مدارس میں فورسز تلاشی کیلئے جاتے ہیں اساتذہ کو بے عزت کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ کیا نیشنل ایکشن پلان علماء کرام اور مدارس کے خلاف بنایا گیا ہے کیا تمام تر دہشت گردی مدارس میں ہورہی ہے اگر یہ ٹھیک ہے تو ان مدارس کو بے نقاب کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ جن کے ہاتھ میں کلاشنکوف ہے وہ طالبان نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں انہوں نے کہاکہ اگر مدارس کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو اس میں نہ تو ملک کی خیر ہے وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کی گئی ہے تاکہ مدارس کی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے انہوں نے کہاکہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے فارم کو دوبارہ مدارس کی مشاورت سے بنایا گیا ہے اور اس پر دینی مدارس کے تمام ادارے اور سیکورٹی ادارے متفق ہوگئے تھے انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو تین سالوں میں دہشت گردی کے بڑے واقعات کو ناکام بنایا گیا ہے اور بہت سارے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے سینٹر سراج الحق نے عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ لال مسجد کے بارے میں میڈیا میں یہ بات پھیلائی گئی کہ اپریشن میں 600بچیاں شہید ہوئی ہیں میں نے بہت کوشش کی مگر یہ اطلاع درست ثابت نہ ہوسکی انہوں نے کہاکہ سوات میں ایک بچی کو کوڑے مانے کی ویڈیو بھی جعلی ثابت ہوگئی ہے اس سلسلے تحقیقات ضروری ہے اور ایک ایسی انکوائری کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ملک کو درپیش مسائل کے بارے میں اے پی سی بلائیں ۔

متعلقہ عنوان :