چینی کی قیمت میں اچانک اضافے سے شو گر مل مالکان نے اربوں روپے کمالئے

جمعہ 22 جنوری 2016 16:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء)چینی کی قیمت میں اچانک اضافے سے شو گر مل مالکان نے اربوں روپے کمالئے ۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے برآمد کی اجازت دینے کے بعدچینی کی قیمت میں اضافہ آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شوگر ملز مالکان اب ایکسپورٹ پر6.5 ارب روپے کے کیش سپورٹ کے علاوہ صارفین سے بھی اربوں روپے کمارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انکشاف گزشتہ دنوں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کو بتایاگیا کہ مقامی مارکیٹ میں کمیٹی کی منظوری کے بعد چینی کی قیمت 50.50 روپے فی کلو سے بڑھ کر 54.75 روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ اگرمقامی مارکیٹ میں10 فی صد کی حد تک قیمتیں بڑھیں توحکومت شوگر شپمنٹ پر پابندی لگادے گی ۔ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ بین الوزاتی کمیٹی مارکیٹ میں قیمت کو مانیٹر کیا جائے گااور زیادہ قیمت بڑھنے سے برآمد بھی روکی جاسکتی ہے ۔