بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کیخلاف گرینڈآپریشن جاری
چیکنگ کرنے پر44 لاکھ روپے کے ڈیفالٹرز صارفین کے گیس میٹرز منقطع
جمعہ 22 جنوری 2016 16:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) سوئی نادرن گیس کی ٹاسک فورس ٹیم کا گیس چوروں اور بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے کیخلاف گرینڈآپریشن جاری، چیکنگ کرنے پر44 لاکھ روپے کے ڈیفالٹرز صارفین کے گیس میٹرز منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ سوئی نادرن گیس لاہور ریجن آفس گلبرک کے جی ایم محمود احمد ضیاء کی ہدایات پر چیف انجینئر عمران اسد ساہی کی سربراہی میں ڈسٹری بیوٹر آفیسر شرافت علی، بلینگ ڈپارٹمنٹ سے عامر علی سمیت دیگر ہمراہ ٹاسک فورس ٹیم نے صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ نوں، مناواں میں44 لاکھ روپے بلینگ کی رقم ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف چھاپہ مار کر صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے ہیں۔
ٹاسک فورس ٹیم نے موقع پر ہی صارفین کے میٹرز اپنے قبضہ میں لے کر ان کو اپنا بلز رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے)
چیف انجینئر عمران اسد ساہی کا کہنا ہے کہ جنرل مینجر محمود احمد ضیاء کی ہدایات پر ابلینگ کی رقم ادا نہ کرنے والے ڈیفالتز صارفین کے خلاف سوئی نادرن گیس کی تاسک فورس ٹیم کا گیس آپریش جاری ہے ،ایسے صارف ہیں جنہوں نے کئی ماہ سے اپنا گیس کا بل ادا نہیں کیا ہے جس کی وجہ سوئی نادرن گیس کمپنی کو ریونیو اکٹھا کرنے میں مشکالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، بلینگ ڈیفالترز کی وجہ سے اصل صارفین گیس کی سپلائی سے محروم ہوجاتے ہیں ان کے کیچن کا چولہ ٹھنڈا پڑ جاتا ہے۔
چیف انجینئر عمران اسد ساہی نے آن لائن نیوز سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس چوروں اور بل ڈیفالٹرزصارفین کے خلاف کیخلاف بلاامتیاز قانونی کاروئی عمل میں لائی جاری رہی ہے کاروائی کے دوران کسی بھی سفارش کو برداشت نہیں کیا جارہا ہے، ٹاسک فورس ٹیم کے چھاپے اس وقت تک جاری رہے گئے جب تک صارفین گیس چوری سے باز نہیں اور ڈیفالٹرز اپنا بلز ادا نہیں کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.