پی سی بی نے اپنے ہیڈ کوارٹر کی دیواروں کو یادگاری اشیاء سے سجانا شروع کر دیا

جمعہ 22 جنوری 2016 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ہیڈ کوارٹر کی دیواروں کو یادگاری اشیاء سے سجانا شروع کر دیا ہے۔ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کی راہداری جس میں پہلی یادگاری دیوار سجائی گئی۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 میں شریک تمام ٹیموں کے آٹو گراف شدہ بیٹس رکھے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ 2012 سے لیکر اب متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاکستان کی سیریز کے بیٹس کو بھی اس یادگاری دیوار کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس کے ساتھ کچھ دوسرے سوونئیرز رکھے گئے ہیں۔یادگاری اشیاء جمع کرنے والے پی سی بی کے مقصود احمد کا کہنا قہے کہ دنیا بھرسے یادگاری اشیاء اکٹھی کر کیانہیں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی زینت بنایا جائے گا۔