سانحہ چارسدہ کے حملہ آوروں کا ویڈیو پیغام جاری ، مزید حملے کرنے کی دھمکی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 جنوری 2016 16:48

سانحہ چارسدہ کے حملہ آوروں کا ویڈیو پیغام جاری ، مزید حملے  کرنے کی ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 جنوری 2016ء) : سانحہ چارسدہ میں ملوث طالبان گروہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ملک بھر میں اسکولوں کو نشانہ بنایا جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے اللہ کے نظام کو چیلنج کرتے ہیں۔ طالبان گروہ کی جانب سے جاری یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر انتہائی تیزی سے وائرل ہوگئی حالانکہ یہ دہشت گرد تنظیم کے فیس بک پیج سے شیئر نہیں کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دو روز قبل تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کو نشانہ بنایا جس میں 21 افراد شہید جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے۔ کالعدم تنظیم کے ترجمان عمرمنصور نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے باچا خان یونیورسٹی کو اس لیے نشانہ بنایا کہ یہاں سے وکیل، ملٹری افسران اور سیاستدان پیدا ہوتےہیں اور یہ سب مل کر خدا کے نظام کو چیلنج کرتے ہیں۔عمر منصور کا کہنا تھا کہ اب ہم مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی بجائے ان جگہوں کو نشانہ بنائیں گے جہاں تعلیم دی جاتی ہے۔عمرمنصورنے ویڈیو پیغام میں مزید یہ بھی کہا کہ جب تک ہماری عورتیں اوربچے مرتے رہیں گے تب تک ہم ایسےہی حملے کرتے رہیں گے۔