پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات نظر انداز کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب نجم احمد شاہ کی تنخواہ قرق کرنے کی کاروائی کا آغاز کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2016 16:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 جنوری۔2016ء) پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات نظر انداز کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب نجم احمد شاہ کی تنخواہ قرق کرنے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ ظہور ملک نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت نے نوکری سے غیر حاضر رہنے کا جواز بنا کر اسے شوکاز نوٹس دئیے اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیرغیر قانونی طور پر نوکری سے برطرف کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹربیونل کے احکامات کے باوجودسیکرٹری صحت کی جانب سے کوئی جواب داخل نہیں کرایا گیا جو ٹربیونل کے احکامات نظر انداز کرنے کے مترداف ہے لہذا یکطرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر ٹربیونل نے احکامات نظر انداز کرنے پر سیکرٹری صحت پنجاب کی تنخواہ قرق کرنے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ٹربیونل نے سیکرٹری صحت پنجابنجم احمد شاہ کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کاروائی نو مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :